جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی‘ صدر ممنون حسین سمیت اعلی شخصیات کی شرکت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) گزشتہ روز معروف سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی جویریہ ہاشمی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی۔جس میں صدر ممنون حسین‘ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ‘ وزیر داخلہ احسن اقبال‘ پرویز رشید‘ برجیس طاہر‘ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی‘ لیاقت بلوچ‘ حامد سعید کاظمی سمیت کئی اعلی سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد عمران تنویر گیلانی‘ ان کے بھائی عامر تنویر گیلانی‘اورنگزیب عباسی اور نواسے قاسم ہاشمی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔