پرویز مشرف کے چاہنے والے ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں،ڈاکٹر امجد
اسلام آباد(نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدنے کہا ہے کہ پرویز مشرف ملک میں موجود ہوں یا ملک سے باہر،ان کے چاہنے والے ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں،مشرف نے اپنے دور اقتدار میں جہاں معاشرے کے دیگر طبقات کو ان کے حقوق دلائے اورنوجوانوں کے لئے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے،11فروری کو ہونے والے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت ہوگی جو سیاسی مخالفین کے لئے واضح پیغام ہوگا ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے 11فروری کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اے پی ایم ایل پاسدار کا یوتھ کنونشن اتوار کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ورکرز کنونشن میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ،چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری، آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم، پاسدار کے صدر راجہ شاہد حسین،جنرل سیکرٹری زوہیب امجد،چوہدری اسد،تقدیرہ اجمل،راجہ حماد،جمشید حلبی اور پارٹی کے نوجوان راہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پارٹی کارکنان سے ڈاکٹر محمدامجد،فقیرحسین بخاری، تقدیرہ اجمل،راجہ شاہد حسین،زوہیب امجد اور راجہ حماد سمیت دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا۔ڈاکٹر محمدامجد نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور میں نوجوانوں کے لئے تعلیم اور روزگار کے لئے خصوصی اقدامات کئے۔ نئے سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کاقیام عمل میں لایاسید فقیر حسین بخاری نے خطاب میں کہا کہ یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بھرپورتعداد میں شرکت نے ان جماعتوں کے دعوے جھوٹے ثابت کردئیے جو کہتی ہیں کہ ملک کی یوتھ ان کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے پناہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے نہ صرف یوتھ بلکہ تمام شعبہ جات سے متعلق عوام سید پرویز مشرف کے ساتھ ہیں۔تقدیرہ اجمل،شاہد حسین،زوہیب امجد،راجہ حماد اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی قیادت کو یقین دہانی کروائی کہ11فروری کا جلسہ کامیاب کروانے کے لئے دن رات کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 11فروری کو ہماری قیادت کا سرفخر سے بلند ہوجائے گا۔