ڈکیت گینگ کے تین ساتھی گرفتار ، دو پستول خنجر ، پا نچ مو با ئل فون اور موٹر سائیکل آمد
اسلام آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ساتھی گرفتار کرلئے ایس ایچ او انسپکٹر اسجد محمودکی نگرانی میں اے ایس آئی عدیل شوکت ،اے ایس آئی محمد رشید اور اے ایس آئی عرفان عبا س پر مشتمل ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملو ث گر وہ کے تین ملزمان الف شاہ ، عطا خا ن اور عرفان امیر کو گرفتار کرلیا جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو پستول 30بور معہ ایمو نیشن ، ایک خنجر ، پا نچ عدد مو با ئل فون اور موٹر سائیکل آمد کرلئے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کابھی انکشاف کردیا ۔