مظفر آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے جموں کشمیرکونسل اورآزادکشمیرقانون سازاسمبلی کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ،، چاہتے ہیں کہ کشمیر بھی ترقی کرے
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ یوم یک جہتی کے موقع پر ایک بار پھر حق خود ارادیت کے کشمیری مطالبے کی حمایت کرتے ہیں،،ساٹھ سال گزر گئے بھارتی ظلم و جبر جاری ہے
نواز شریف کہتے ہیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کئی نسلوں سے کشمیریوں کی قربانیاں جاری ہیں ،،بھارت اور پاکستان میں بسنے والے 150 کروڑ افراد کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر کے مسؑلے پر خاموشی درست نہیں ،آزادی کی منزل ضرور حاصل ہوگی،کئی نسلوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی