داعش نے مشرقی موصل میں ایک پادری کا سر قلم کر دیا
بغداد ( صباح نےوز) دہشت گرد گروہ داعش نے ایک بار پھر غیر انسانی اقدامات کرتے ہوئے مشرقی موصل میں ایک عیسائی پادری کا سر قلم کر دیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ داعش کی نام نہاد عدالت نے بولس جیکب کو سزا دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جولائی کے مہینے میں مشرقی موصل سے مذکورہ پادری کو اغوا کیا گیا تھا۔دوسری جانب ایزدی برادری کے جنگجووں کو شمالی عراق کے موصل میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے ۔ جس دسیوں ایزدی برادری کے بچوں اور خواتین کی لاشیں ہیں۔ ایزدی برادری کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ لقمان میرازن کا کہنا ہے کہ ایزدی مزاحمت کاروں کو عام گشت کے دوران اجتماعی قبر ملی ہے جس میں درجنوں ایزدی برادری کے افراد کو دفن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ اجتماعی قبر بہت جلدی میں کھودی گئی تھی جس میں تیس افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔