ایپکا کی مختلف محکموں میں ہڑتال
لاہور( سپیشل رپورٹر) ایپکا پنجاب کی احتجاجی مہم طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے محکمہ ڈی جی نرسنگ ، کوپر روڈ ، لاہور و محکمہ بہبود آبادی پنجاب ، لاہور میں مکمل ہڑتال کی گئی اور حکومت وفنانس ڈیپارٹمنٹ کی ملازم دشمنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری ، حاجی فضل داد گجر یونس بھٹی ، محمد تنویر صدر واحمد اعوان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایپکا کے مطالبات کو فی الفور منظور کرے وگرنہ ایپکا کے احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوتا جائے گا ۔
وسیم اختر ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر اور محمد خان لغاری سیکرٹری جنرل منتخب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈاکٹر سید وسیم اختر کو کونسل پنجاب کا صدر اور محمد خان لغاری کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا، اجلاس میں لیاقت بلوچ،حافظ عاکف سعید،علامہ محمد امین شہیدی،ڈاکٹر سید وسیم اختر،نذیر احمد جنجوعہ،پیرعثمان نوری،محمد خان لغاری،کاظم رضا،علامہ ثاقب اکبر اور دیگرشریک ہوئے۔
پنجاب حکومت کے 8 افسروں کے تقرر وتبادلے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 8افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سید حیدر اقبال ڈی سی او بہاولنگر وہاں سے نادر چٹھہ کو ٹرانسفر کر کے ڈی سی او جھنگ، سکندر علی ڈی او سی ایچ آر ایم تعینات کیا گیا ہے۔ عمیر خان اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ خوشاب، آفتاب رسول تارڑ کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ، اشفاق الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال، سید اسد رضا کاظمی کو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد لگایا گیا ہے اسلم ترین ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی رخصت منظور کر لی گئی۔