کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں : پیر اعجاز ہاشمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا۔ بھارت اور عالمی برادری کو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ڈوگرا راج اور بھارتی حکمرانوں کی منافقت کا شکار ہوئے ۔
لیکن جدوجہد آزادی کی تحریک نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق سے کم پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ اور نہ ہی برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل ہوسکتا ہے۔