قرضہ کی نئی قسط‘ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات آج مکمل ہوجائیں گے ’’تمام شرائط پوری کردی گئیں‘ گیس کا نیا ٹیرف بھی جلد متعارف کردیا جائیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ کی نئی قسط کے اجراء کے لئے مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے اور دوبئی مذاکرات میں ایسی علامات نظر آرہی ہیں جن سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ آئی ایم ایف 550ملین ڈالر قرضہ کی قسط جاری کر دے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں گزشتہ روز بھی آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری رہی۔ حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے کو بتایا گیا کہ قرضہ پروگرام کے تحت تمام شرائط کو پورا کردیا گیا ہے جبکہ گیس کا نیا ٹیرف بھی جلد متعارف کروایا جائے گا۔