پاک فوج نے تھر کے متاثرہ افراد کیلئے 6 ٹرک امدادی سامان روانہ کر دیا
لاہور(پ ر) پا ک فوج نے تھر کے قحط سے متاثرہ افراد کے لئے آرمی ریلیف کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم لاہور گیریژن سے 6ٹرکو ں پر مُشتمل 13ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔یہ سامان جس میں روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء، صاف پانی ، لحاف اور ادویات شامل ہیں قحط سے شدید متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائیں گی۔پاک فوج کی جانب سے گزشتہ دوماہ سے تھرپار کر کے مختلف علاقے جن میں چھاچھرو، ڈالی، اسلام کوٹ ، ڈپلو اور نگر پارکر کی نو احی بستیاں شامل ہیں میں امدادی کام جاری ہے۔