حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں الجھن کا شکار ہے: سینیٹر زاہد خان
اسلام آباد (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت الجھن کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے اب تک صرف فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ہی بات کی جارہی ہے۔