پاکستان اور بیلاروس کا دوطرفہ تعلقات تجارت باہمی شراکت داری کو فروغ دینے پراتفاق
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور بیلاروس نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس خان آفریدی سے بیلاروس کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔