کراچی، سکیورٹی خدشات کے باعث بلاول ہائوس کو بحریہ ٹائون منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی) سکیورٹی خدشات کے باعث بلاول ہاؤس کو بحریہ ٹاؤن منتقل کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی شہید چئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی پراپرٹی بلاول ہاؤس کو بحریہ ٹاؤن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کلفٹن میں واقع بلاول ہاؤس کی جگہ شاپنگ سینٹر قائم کیا جائیگا جس کے بعد بحریہ ٹاؤن میں بلاول ہاؤس کی تعمیر ہوگی۔