شکرگڑھ سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ریاض احمد اور کسووال کے عابد علی کی میرا کو شادی کی پیشکش
شکرگڑھ+ کسووال (نامہ نگاران) سابق سیکرٹری بار اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی132چوہدری ریاض احمد گڈ نے اداکارہ میرا کو انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت شادی کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے کہا انہیں ایک اچھے جیون ساتھی کی تلاش ہے انکے پاس عزت، دولت، شہرت سب کچھ ہے۔ میرا میرے ساتھ شادی کر لے تو میری زندگی میں خوشیاں آ سکتی ہیں، میں اسے خوش رکھوں گا اور اس کی تمام جائز خواہشات پوری کروں گا۔ علاوہ ازیں کسووال کے ایک 27 سالہ نوجوان اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے صدر عابد علی نے بھی اداکارہ میرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا میں میرا کو خوش رکھنے کی ہرممکن کوشش کروں گا، کوئی بھی وعدہ نہیں توڑوں گا۔ میں میرا کو دل و جان سے چاہتا ہوں۔ میرا مجھے بتائے بارات لے کر کب ان کے گھر آئوں۔ عابد نے کہا شادی میں میرے قائدین بھی شریک ہونگے۔