گھریلو پریشانیوں اور مزدوری کا معاوضہ نہ ملنے پر دو بچوں کے باپ سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کرلی
فیصل آباد + خان گڑھ (نامہ نگاران) گھریلو پریشانی اور تنگدستی سے تنگ آکر 50 سالہ شخص نے پنکھے سے جھول کر موت کو گلے لگا لیا۔ جھنگ بازار کے علاقے لطیف پارک کے بشیر احمد نے کپڑے کا پھندا گلے میں ڈال کر پنکھے سے جھول کر موت کو گلے لگا لیا۔دریں اثنا دو بچوں کے باپ محنت کش نے مزدوری کی رقم نہ ملنے پر ریل کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔