تاجکستان کی پارلیمنٹ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے معاہدے کی توثیق کردی
بشکک (آئی این پی) تاجکستان کی قومی اسمبلی نے عالمی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے معاہدے کی توثیق کردی۔ تاجکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے تعاون کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔