کرپشن سکینڈل :سابق چیئر مین ایکسپورٹ پروسسنگ زون صادق چیمہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
کراچی (نوائے وقت نیوز)کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق چیئر مین ایکسپورٹ پروسنگ زون صادق چیمہ کے نا قابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے 16فروری تک پیش کیا جائے۔ صادق چیمہ پر اختیارات کے نا جائز استعمال اور رشوت لے کر 100افراد کی بھرتی کا الزام ہے۔
وارنٹ گرفتاری