نازیان میں نیٹو کی بمباری،40 دہشت گرد ہلاک،30 زخمی
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں نیٹو فورسز کی فضائی کارروائی میں 40 دہشت گرد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نازیان میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر نیٹو کی بمباری کے نتیجے میں 40 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد زخمی ہو گئے ہیں ہلاک اور زخمی جنگجو¶ں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان لشکر اسلام اور افغان طالبان کے اہم کارندے شامل ہیں۔