جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کیلئے ٹرائل میچز کی خواتین کھلاڑیوں کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے خلاف شارجہ میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب تین ٹرائل میچز کے بعد ہوگا۔ چیف سلیکٹر نے میچز کے لئے 31 ویمن کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ سیریز 10 سے 23 مارچ کے دوران شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کا پہلا ٹرائل میچ 7 فروری کو جمخانہ گراؤنڈ باغ جناح میں پچاس اوورز پر مشتمل ہوگا۔ 8 فروری کو ٹی ٹونٹی میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ جبکہ 9 فروری کو 40 اوورز پر محیط ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔کھلاڑیوں میں ثنا میر، بسمہ معروف، نین عابدی، ندا ڈار، جویریہ ودود، مارینہ اقبال، سدرہ نواز، صدف یوسف، سمیعہ صدیقی، ثانیہ خان، کائنات امتیاز، ارم جاوید، نائلہ نذیر، ناہیدہ بی بی، جویریہ روف، سعدیہ شاہ، انم امین، سدرہ امین، رابعہ شاہ، عالیہ ریاض، عائشہ فرقان، مدیحہ راشد، فریحہ محمود، منیبہ خان، عمیمہ سہیل، وحیدہ اختر، ثنا لیاقت، دانیا بیگ اور انوشے ملک شامل ہیں۔