تھائی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے قومی سائیکلسٹس کا اعتماد بڑھے گا: معظم خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائکلنگ ٹیم کے منیجر اور صوبائی صدر معظم علی خان نے کہا کہ تھائی لینڈ میں ہونے والی سائکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے قومی سائکلسٹس کے اعتماد اور تجربہ میں اضافہ ہوگا۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم چار مرد سائکلسٹس نعمت، ذیشان ،حبیب اللہ ساجد، دو خواتین سائکلسٹس راحیلہ بانو اور راجیہ شبیرپر مشتمل ہے ۔