اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے دورہ یورپ ضروری ہے : آصف باجوہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اولمپئن آصف باجوہ نے کہا کہ اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں کے لئے ایونٹ سے پہلے بھی قومی ٹیم کا دورہ یورپ ضروری ہے۔ اگر یہ مشق نہ کی گئی تو ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔