مرحبا ہیلتھ اینڈ بیوٹی کیئر سنٹر کی تیسری برانچ کا افتتاح
لاہور (پ ر) مرحبا لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان نے مرحبا ہیلتھ اینڈ بیوٹی کیئر سنٹر کی تیسری برانچ کا افتتاح صنم آرکیڈ، مزنگ چونگی فیروز پور روڈ لاہور پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد اکرام ،عبدالحنان، چوہدری شاہد نذیر بھی موجود تھے۔مرحبا ایک ایسا ادارہ ہے جہاںقدرتی ادویات جدید سائنسی تحقیق کی روشنی میں تیار کی جاتی ہیںجوصحت کو برقرار رکھنے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں۔ لاہور میں پہلے ہی دومرحبا ہیلتھ اینڈ بیوٹی کیئر سنٹرز موجود ہیں جو صارفین کو صحت ، خوبصورتی اور لائف سٹائل کے شعبے میں بہترین خدمات مہیا کر رہی ہیں۔