جنوبی امریکہ سے 20لاکھ سال پرانے چوہے کا ڈھانچہ دریافت
لندن (بی بی سی) سائنس دانوں نے جنوبی امریکہ سے ایک ایسے چوہے کا ڈھانچہ دریافت کیا ہے جسے سب سے بڑا چوہا قرار دیا جا رہا ہے اور یہ سامنے والے بڑے دانتوں کے ذریعے اپنا دفاع کرتا تھا۔ بیل کی جسامت کا یہ چوہا تقریباً 20لاکھ سال پہلے معدوم ہو گیا تھا۔ سی ٹی سکین کے مطابق اس کی کاٹ چیتے کی طرح مضبوط ہے۔