حیات احمد خان کی برسی پر محفل موسیقی 7 فروری کو ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے سابق سیکرٹری جنرل حیات احمد خان کی دسویں برسی کے موقعہ پر 7 فروری بروز ہفتہ شام 6 بجے الحمرا ہال نمبر3 میں محفل موسیقی ہو گی جس میں گلوکار استاد شفقت سلامت علی خاں، سارہ زمان، ستارہ نواز، اشرف شریف خان اور طبلہ نواز شہباز حسین پرفارم کریں گے۔