استاد غلام حسین شگن سپردخاک، قل کل ہونگے
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف کلاسیکل گائیک استاد غلام حسین شگن کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں موسیقار وجاہت عطرے، آصف سنتو خان، خالد وقار، شہوار حیدر، ظفر قادری، محسن جعفر، اختر علی خان اور زاہد خان شامل تھے۔ رسم قل کل 6 جنوری بروز جمعہ سہ پہر 4 بجے ان کی رہائش گاہ واقع 238 ممدوٹ بلاک، مصطفےٰ ٹا¶ن میں ادا کی جائے گی۔ استاد غلام حسن شگن کے انتقال پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناءقوال آصف سنتو، ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر ساجد درانی، گلوکار انور رفیع نے اظہار افسوس کیا۔