سعودی شاہی خاندان کے بعض افراد دہشت گردی نیٹ ورک کی پشت پناہی کرتے ہیں:القاعدہ کے زکریا موساوی کا دعویٰ
نیویارک (نمائندہ خصوصی) کولوریڈو کی جیل سپرمیکس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے القاعدہ کے آپریٹر زکریا موساوی نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بعض افراد دہشت گردی کے نیٹ ورک کی سب سے زیادہ پشت پناہی کررہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں 46 سالہ زکریا موساوی نے دعویٰ کیا کہ اس نے واشنگٹن میں سعودی سفارتخانہ کے ایک اہلکار کے ساتھ ملاقات کی جس کا مقصد سٹنگر میزائل سے امریکی صدر کا طیارہ گرانے اور سعودی شاہی خاندان اور اسامہ بن لادن کے درمیان پیغامات رسانی تھا۔