انسداد دہشت گردی فورس کی تربیت حاصل کرنے والے پہلے بیج کی تعیناتی شروع
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی فورس(اے ٹی ایف) کے تربیت حاصل کرنے والے پہلے بیج کے کارپولز کی تعیناتی شروع ہو گئی ہے ۔نسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیچ میں شامل 16خواتین سمیت 421اہلکاروں میں سے 71کارپولز کو لاہور ریجن جبکہ 73کو فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس فورس کے 23کارپولز آپریشن جبکہ دیگر انٹیلی جنس اور انوسٹی گیشن کے امور سر انجام دیں گے۔