کوٹ لکھپت میں 40 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک
لاہور( نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں40سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے ۔بتایاجاتاہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گذشتہ روز40سالہ نامعلوم شخص سائیکل پر ریلوئے لائن عبور کررہا تھا کہ وہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے محنت کش معلوم ہوتا ہے جبکہ تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ متوفی کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔