22 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے16 ڈی پی او نے 6 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر اویس احمد کو ایس ایس پی/آر اوکائونٹر ٹریررازم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر محمد عاطف اکرام کوایڈیشنل ایس پی لائل پورٹائون فیصل آباد ، محمد اویس ملک ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹائون فیصل آباد شیر بہادر پنجاب ہائی وے پٹرول عالم شیر جاوید پنجاب ہائی وے پٹرول ارشد محمود ساہی ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ فرحان تنویر ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، محمد ارشاد ایس ڈی پی او صدر راولپنڈی ،رضا اللہ خان ایس ڈی پی او صدر جہلم ، صفدر اقبال ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم ، خان زمان ایس ڈی پی او سوہاوہ جہلم، خالد ریاض ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز جہلم،شاہد صدیق ایس ڈی پی او سٹی جہلم ، محمد سرور شاہد سپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیئے گئے۔ جبکہ ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ زبیر حسین اورایس ڈی پی او صدر راولپنڈی محمد اعجاز کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے انسپکٹر رفیع اللہ نیازی کو ایس ایچ او فیکٹری ایریا حبیب اللہ اوپل کو چوکی کوٹ نور شاہ، ظہیر احمد کو چوکی جیون پور، غلام عباس گورایہ کو تھانہ صدر بطور تفتیشی انسپکٹر مطلوب احمد کو ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن لگا دیا جبکہ مریدکے تھانہ کے ایس ایچ او میاں معظم علی کو پی سی فاروق آباد میں تبدیل کر دیا۔