چیف ٹریفک آفیسر کی زیرقیادت آگاہی کیمپ
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ کی قیادت میںنوجوانوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔ ہیلمٹ کی افادیت اورشہریوں میںمحفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے اسمبلی ہال چوک میں اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے پلے کارڈز اوربینرز اٹھائے ہوئے تھے سی ٹی او نے شہریوں اوربچوں کو پھول اور پمفلٹس تقسیم کئے منیجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع اوراسسٹنٹ مینیجر کلثوم بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے پمفلٹس پر ون ویلنگ ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کا مظاہر ہ کرنے سے رونما ہونے والے نقصانات بارے پیغامات درج تھے۔