پاکستان کا مستقبل روشن ہے
پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جسے کروڑوں عوام کا تعاون اور حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اہل پاکستان کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور عوام الناس کے لئے امید کی واحد کر ن ہیں۔ اگر دھرنوں میں وقت ضائع نہ کیا گیا ہوتا تو ملک آج ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سعودی عرب کے راہنما ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ میں کیا۔ عشائیہ کا اہتمام مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر یوتھ ونگ کے صدر طاہر بھنڈر، رضا شاہد، عبدالوحید پال، انجینئر احسان اللہ، ملک دوست محمد اعوان، چودھری خالد بشیر، غلام مصطفی مغل، غوث ملک ریاض، ملک شہزاد، سہیل عامر گھمن، محمد یونس پراچہ، شہزاد ڈوگر، مرزا اقبال، آفتاب حسین، ذوالفقار شاہ، عارف مامر منہاس، سلمان خان اور ایک دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چودھری نورالحسن تنویر، محمد احمد باجوہ، عبدالوحیدپال، طاہر بھنڈر، رضاشاہد، احسان اللہ اور وحید پال نے تقاریر کیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے۔ اس کے سربراہ محب وطن اور عوام سے پیار کرنے والے ہیں۔ انہیں کی سربراہی میں ملک انشاء اللہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔ گزشتہ چند ماہ کے دھرنوں نے ملکی ترقی پر خاصا برا اثر ڈال، اگر دھرنوں میں وقت ضائع نہ کیا گیا ہوتا تو ملک صحیح میں ترقی براہ پر گامزن ہوتا۔ مقررین نے کہا کہ نواز شریف بہادر اور جرات مند لیڈ ہیں اعلیٰ سیاسی بصیرت کے حامل اور ملک وقوم کے مفاد میں کام کرنے والی شخصیت ہیں۔ نواز شریف کے سابقہ دونوں ادوار حکومت میں بھی ملکی ترقی کا خاصا کام ہوا ہے جبکہ اب پھر ملکی ترقی کا کام جاری ہے۔ جو منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کی مثبت اور دور رس نتائج جلد نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا یوتھ ونگ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ پی ایم ایل این کو اپنے یوتھ ونگ سے خاصی توقعات وابستہ ہیں۔ مستقبل کی باگ ڈور مسلم لیگ ن کے نوجوان کو سنبھالنی ہے۔ لہذا انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ملکی ترقی میں پانے لیڈران کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے رہنمائوں طاہر بھنڈر اور رضا شاہد نے کہا کہ ہم اپنے بزرگ راہنمائوں کے نقش قدر پر چلتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنائیں گے اور اپنے لیڈران کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ یوتھ لیڈران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ استحکام پاکستان کی خاطر تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں گی تاکہ پاکستان مضبوط ہو اور کوئی اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔ محمود احمد باجوہ نے کہا جو خصوصیات عالم اسلام کے ایک لیڈر میں ہونی چاہیں وہ تمام خوبیاں میاں محمد نواز شریف میں موجود ہیں۔ ان جیسا لیڈر اس وقت پورے پاکستان میں اور کوئی نہیں ہے وہ ایک انتہائی تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان کو اعلیٰ ترقی نصیب ہوگی۔ لوگوں کے مسائل حل ہوں گے اور پاکستان کے لوگ مسائل حل کئے جائیںگے۔ محمود احمد باجودہ نے کہا کہ عمران خان کے دھرنوں میں ملک و قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے صوبہ کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں۔ اپنے اور پارٹی کے حقائق چھپانے کے لئے انہوں نے خواہ مخواہ شور مچا رکھا ہے۔ اور حقائق چھپانے کے لئے لوگوں کی توجہ دوسری جانب مرکوز کر رکھی ہے۔ مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر نے کہاکے محمود احمد باجوہ پرانے مسلم لیگی ہیں جن سے ہم راہنمائی لیتے رہے ہیں۔ آپ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ انتہائی عقیدت رکھتے ہیں اور میاں نواز شریف کو امید کی کرن کے طور پر دیکھتے ہیں۔ چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ ہم محمود احمد باجودہ کی پی ایم ایل این سے انسیت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔