بھارت کےساتھ دوستی کے خواہاں ہیں لیکن اسے مسئلہ کشمیرپرہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی۔ پاکستان محکوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف
وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہونیوالی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ پاکستانی آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر حل طلب ہے تاہم بھارت نے فوجی طاقت کے بل بوتے پرکشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ان کی اپنی ہے اور پاکستان ان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں کئی جنگیں ہوچکی ہیں تاہم جنگیں مسائل کا حل نہیں۔بھارت کے ساتھ دوستی کے خواہاں ہیں لیکن اسے مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر پیپلرپارٹی کو وجود میں لائے۔