ٹیلی نار پاکستان کو Rozee.pk کے سروے کے مطابق ملک کا پسندیدہ ترین امپلائر قرار دے دیا گیا
اسلام آباد (پ ر) ٹیلی ناز پاکستان کو صف اول کی آن لائن رکروٹمنٹ ویب سائٹ Rozee.pk نے برطانیہ کی معروف پولنگ کمپنی Youngov کے اشتراک سے کئے گئے سروے میں مختلف سیکٹرز میں ٹاپ امپلائر قرار دیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کا انتخاب متعدد عوامل کی وجہ سے کیا گیا جس میں معاوضہ وفوائد ، برانڈ، برانڈ امیج، ترقی کے مواقعوں کی فراہمی، کام کرنے کے لئے بہتر جگہ اور سماجی ذمہ داری شامل ہیں۔ ساتھ ہی ٹیلی نار پاکستان 56.67 فیصد ووٹوں کے ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے امپلائر کے طورپر بھی ابھر کر سامنے آیا۔ سروے میں پاکستان کے 193 شہروں سے 9 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور ٹاپ امپلائر کے لئے کام کرنے کی خواہش کو ظاہر کیا۔ شرکت کنندگان 1100 سے زائد امپلائرز میں سے انتخاب کر سکتے تھے یا پھر متبادل ادارے کو منتخب کر سکتے تھے۔ ٹیلی نار پاکستان کو دس مختلف یونیورسٹیز کے طالب علموں نے بھی من پسند امپلائز کے طور پر چنا۔ واضح رہے کہ 2009ءمیں بھی ٹیلی نار پاکستان نے Rozee.pk کے سرو ے میں ٹاپ امپلائر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔