صنعتی تعلقات کا بل 17 مارچ سے قبل منظور کیا جائے

05 فروری 2012
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام اجتماع ہوا جس کی صدارت فضل واحد نے کی۔ سیکرٹری جنرل انسانی حقوق کمشن آئی اے رحمان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش اپنے حقوق کے حصول کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ ارکان قومی اسمبلی و سینٹ صنعتی تعلقات قانون کا بل 17 مارچ سے قبل منظور کریں ورنہ محنت کش اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہ جائینگے۔