ہفتے کی چھٹی پر تاجر تقسیم رہے

05 فروری 2012
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ہفتے کو چھٹی کے اعلان پر تاجر تقسیم رہے۔ انار کلی، فیروز پور روڈ بورڈ، منٹگمری روڈ اور مال روڈ سمیت دیگر مارکیٹیں کھلی جبکہ ہال روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، اردو بازار، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور اکبری منڈی بند رہیں۔