بجلی کی 30 فیصد چوری روک لی جائے تو لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے

05 فروری 2012
لاہور (کامرس رپورٹر) ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ اگر حکومت بجلی کی 30 فیصد چوری روک لے اور ڈیفالٹرز سے 150 ارب روپے کے بقایاجات وصول کر لے تو ملک میں ایک دن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 120 ارب یونٹ بجلی استعمال ہوتی ہے جس میں سے تقریباً 30 ارب یونٹ لائن لاسز اور چوری کی نظر ہو جاتے ہیں جس سے غریبوں کو حکومتی سبسڈی کا 10 فیصد بھی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔
29