مسلم لیگ ن کا آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

05 فروری 2012
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کو مرکزی میڈیا سنٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر (آج) اتوار کو آزاد کشمیر اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں 5 فروری یوم یکجہتی ¿ کشمیر کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایکٹ 74ءمیں ترمیم کا جو بل پیش کیا ہے اس پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کشمیریوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ایکٹ 74ءکو اس کی اصل حالت میں بحال کرایا جائیگا۔