وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان سرد جنگ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام التوا کا شکار

05 فروری 2012
کراچی (آن لائن) اکتوبر 2011ءمےں سےنےٹر عبدالحسےب خان کی سربراہی مےں قائم سےنٹ کی ”خصوصی کمےٹی برائے قےام ڈرگ رےگولےٹری اتھارٹی“ نے ڈرگ رےگولےٹری اتھارٹی کے قےام کے لئے مسودہ (آرڈےننس) تےار کر کے وزےراعظم کو پےش کر دےا ہے جو جلد ہی نافذ کر دےا جائے گا۔ کمےٹی کی سفارشات کے مطابق صرف دوا سازی کو مانےٹر کرنا عوام کے ساتھ اےک مذاق ہے اور صحت عامہ کی اصل جزئےات کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔ گو کہ پنجاب حکومت اس اتھارٹی کے قیام میں باقی صوبوں کی طرح دلچسپی رکھتی ہے مگر ناراض نظر آتی ہے، وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان اس سرد جنگ کی وجہ سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام التوا کا شکار ہے۔