پاکستان افغانستان اور ایران کا سہ ملکی اجلاس 16 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا

05 فروری 2012
اسلام آباد (اے پی اے) پاکستان، افغانستان اور ایران کا سہ ملکی اجلاس 16 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شرکت کیلئے ایرانی صدر احمدی نژاد اور افغان صدر حامد کرزئی پاکستان آئیں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔