عبدالغفور حیدری زرداری اور اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں: سمیع الحق

05 فروری 2012
کراچی/ راجن پور (اے پی اے) دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ 12فروری کو کراچی میں تاریخی جلسے کے ذریعے ہم اسلام اور پاکستان دشمنوں پر اپنا یہ پیغام واضح کر دیں گے کہ پاکستانی قوم بلاامتیاز مذہب ملکی دفاع کے لئے متحد و منظم ہے۔ دفاع پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کانفرنس کی موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت ہے کیونکہ ملکی دفاع اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دریں اثنا مولانا سمیع الحق نے ممتاز عالم دین اور وفاق المدارت العربیہ پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری زرداری کی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں اور صدر زرداری کے اقتدار کے دوام بخشنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔