پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

05 فروری 2012
لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹرک ڈرائیورز یونین کا مشتر کہ اجلاس چودھری مختار احمد کی صدارت میں راوی لنک روڈ پر ہوا۔جس میں آل پاکستان کے صدرچودھری اظہر منظور،حاجی حامد بٹ، حاجی محمد جاوید بٹ نے شرکت کی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور پولیس رویہ کے خلاف 9فروری کو نکالی جانے والی ریلی میں پوری طاقت سے شرکت کی یقین دھانی کرائی۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی کے صدر چودھری مختار نے ڈارئیورز یونین کے اس فیصلے کو سراہا اور آئندہ ملکر جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔