عید میلاد النبی کی خوشی میںحزب الاحناف کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس

05 فروری 2012
لاہور (خصوصی رپورٹر + اپنے نمائندے سے) مرکزی میلاد کمیٹی پاکستان دارالعلوم حزب الاحناف کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کی خوشی میں 14واں سالانہ مشعل بردار جلوس داتا دربار سے شروع ہو کر ریگل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ہزاروں مشعلیں روشن کی گئیں۔ عاشقانِ مصطفی نے تمام راستے میں نعت خوانی، قصیدہ بردہ شریف، کلمہ شریف اور درود و سلام کا ورد کیا جبکہ صاحبزاد سید مختار اشرف رضوی، سید مصطفی رضوی، علامہ سید شاہد حسین گردیزی، مفتی غلام حسن، مولانا سید نثار اشرف رضوی، مولانا محبت علی، پیر خادم حسین شرقپوری، محمد عارف اعوان ایڈووکیٹ، پیر زادہ اقبال احمد فاروقی، صاحبزادہ علی عثمان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت کے دفاع کے لئے ہم کٹ مرنے کو تیار ہیں۔حکمرانوں مطالبہ کیا گیا ہے حکومت دفعہ 295-C پر مکمل عملدرآمد کروائے۔ عاشقِ رسول غازی ممتاز حسین قادری کو فوراً رہا کیا جائے۔