مسلمان فیس بک کا استعمال ترک کر دیں: ہمدرد سنٹر میں کانفرنس

05 فروری 2012
لاہور (نیوز رپورٹر) دنیا بھر کی غیر مسلم طاقتیں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں فیس بک بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ مسلمانوں کو فیس بک استعمال نہیں کرنی چاہئے۔ فیس بک کا مقابلہ کرنے کیلئے ملت فیس بک“ بنائی گئی ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ اس فیس بک کو استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار گلوبل آئی ٹی ویژن کے زیر اہتمام ہمدرد سنٹر کی منعقدہ ”فیس بک پر توہین رسالت اور سوشل میڈیا پر مسلم یوتھ کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر کانفرنس سے مختلف مقررین نے کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں مفتی محمد خان قادری، ولیداقبال، سردار عارف، شیر بھٹی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ، امجد روف خان دیگر نے کہا کہ فیس بک پر آئے روز توہین رسالت کی چیئرمین سامنے آتی ہے۔ نوجوان نسل فیس بک کا بائیکاٹ کرے۔ مفتی محمد خان قادری نے فتویٰ دیا کہ فیس بک کا استعمال مسلمانوں کو نہیں کرنا چاہئے دیگر مقررین نے بھی کہا مسلمان اپنی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں آخر میں ملت فیس بک کے سی ای او عمر ظہیر میر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔