ای جرنلزم سے صحافت کے روایتی طریقے تبدیل ہو گئے: احمد حماد

05 فروری 2012
لاہور (لیڈی رپورٹر) نوجوان شاعراور بلاگر( ای جرنلزم کے استاد) احمد حماد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور ای جرنلزم کی آمد سے صحافت کے روائتی طریقے تبدیل ہوگئے ہیں، صحافت کے طلبہ وطالبات ای جرنلزم کو اپنا مستقبل بناکر خوشحال صحافی بن سکتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب لاءکالج کے شعبہ جرنلزم کے زیر اہتمام منعقدہ میںخصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا کے ذریعے ناقابل یقین مقبولیت حاصل کی جس کی تقلید پر اب دیگر پارٹیاں بھی مجبور ہوچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تیونس اور مصر میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ اس موقع پر اینکر پرسن مدثر محمودودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...