عید میلادالنبی محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے: علماء

05 فروری 2012
لاہور (اپنے نمائندے سے) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی دنیا میں انسانوں کیلئے امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ حضور اکرم کی تعلیمات سے دکھی انسانیت کو آزادی نصیب ہوئی، آقا کریم کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ دریں اثناءجماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، وسیم اختر، امیرالعظیم، نذیر احمد جنجوعہ، جماعت اہلسنت کے رہنما، علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی، ضیاءالحق نقشبندی سنی تحریک کے مولانا مجاہد عبدالرسول، انجمن بہار اسلام کے پیر عباس مجددی سیفی، حکیم ظفر رسول نقشبندی، اسلامی تحریک کے عباس، عباس صدیقی نے کہا نبی رحمت نے معاشرے کو ظلمت کے اندھیروں سے نکالا۔