شہر میں جشن میلادالنبی کے پروگرام

05 فروری 2012
لاہور (لےڈی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک و میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام آج 4 بجے جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں جامع مسجد کشمیری سادھواں اندرون اکبری گیٹ سے جلوس نکالا جائے گا٭ آج بعد نماز مغرب جامع مسجد قادریہ شیر ربانی سمن آباد میں 257 ویں ماہانہ محفل میلاد منائی جائے گی ٭ ورلڈ پاسبان ختم نبوت آج جشن ولادت خاتم الانبیاءمنائے گی ٭ جشن میلادالنبی کے سلسلہ میں اونچی مسجد گوالمنڈی سے آج دو بجے جلوس نکالا جائے گا٭ مرکزی جامع مسجد یا رسول اللہ گلشن راوی میں آج سالانہ محفل میلاد منعقد ہو گی٭چائلڈ پروٹیکشن بیورومیںآج محفل میلاد ہوگی۔ ادارے میںمقیم بے سہارا بچے رحمت عالم حضرت محمد کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے ٭ تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈاکٹر نوشین حامد معراج کی رہائشگاہ پرآج محفل میلاد منعقد ہوگی٭ جامع مسجد اکبری چاہ مسیتے والا ڈھولنوال ملتان روڈ سے عید میلادالنبیﷺ کا جلوس صبح 8-30 بجے زیر قیادت خطیب مسجد قاری محمد اشرف نکالا جائے گا اختتام پر دربار شاہ فرید پر محفل نعت ہو گی۔