لاہور (اپنے نمائندے سے) برٹش کونسل انگلش پروگرام کڈز ریڈ کی پراجیکٹ منیجر عائشہ نعمان مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر شہریار زیدی اور ایچ ایس بی سی بینک کے کارپوریٹ بزنس کے سربراہ ضرار لودھی نے یوحنا آباد کے سینٹ جان گرلز ہائی سکول کے طلبہ وطالبات ان کے وا لدین اور شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں میں کتاب بینی اور طالب علم کے ساتھ کتاب کا رشتہ نئی نئی ایجادات کے باعث دم توڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مقد کیلئے ابتدائی طور پر لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے چند سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ پروگرام کے تحت کڈز ریڈ بک کا بیڑہ اٹھایا ہے برٹش کونسل اور ایچ ایس بی سی بینک کے اشتراک سے چلائے جانے والے اس پروگرام کے بنیادی اغراض و مقاصد بھی ہیں کہ کتاب کا رشتہ پھر سے بچوں کے ساتھ جوڑا جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024