نبی کریم کے موئے مبارک کی زیارت آج جامعہ اشرفیہ میں کرائی جائے گی

05 فروری 2012
لاہور (اپنے نمائندے سے) ملک کے معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ لاہور کے سیکرٹری نشرواشاعت و تعلقات عامہ مولانا مجیب الرحمنٰ انقلابی نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں آج بعد نماز ظہر صاحبزادہ مولانا حسن اشرفی کی زیر نگرانی حضور کے موئے مبارک (بال مبارک) کی عام زیارت کرائی جائے گی اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سیرت النبی کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کرائینگے۔