مینار پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس

05 فروری 2012
لاہور (اپنے نمائندے سے) مینار پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی میلاد کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر الازہر یونیورسٹی مصر ڈاکٹر اسامہ محمد العبد نے کہا کہ میلاد مصطفی کی اتنی بڑی اور خوبصورت کانفرنس میں نے زندگی میں نہیں دیکھی۔ اہل پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری جیسی ہستی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن عشق مصطفی کے فروغ کا سب سے بڑا حوالہ ہے اور بلاشبہ یہ کانفرنس پورے عالم اسلام کی نمائندہ ہے۔ کانفرنس میں 50 ہزار سے زائد خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔