سکیورٹی گارڈز کیلئے سپیشل برانچ سے این او سی حاصل کرنےکی پابندی

05 فروری 2012
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبے بھر میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں میں رکھے گئے گارڈ کے لئے سپیشل برانچ سے این او سی حاصل کرنے کی شرائط عائد کر دی ہیں اس کے لئے تمام سیکورٹی کمپنیوںکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جو بھی گارڈ رکھیں گی یا پہلے سے رکھے ہوئے ہیں ان کے لئے این او سی سپیشل برانچ سے لینا پڑے گا۔ حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پنجاب میں رجسٹرڈ سیکورٹی کمپنیاں جن کی تعداد 311 ہے اور ان کو 12 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں اور ان کی رجسٹریشن تین سال کے لئے کروائی جاتی ہے تاہم سپیشل برانچ میں ڈیٹا بنک بنایا گیا ہے جس میں تمام کرائمنل ریکارڈ اور انتہاءپسند تنظیموں کے افراد کے کوائف ہیں اس پر ان تمام سیکورٹی گارڈ کے ریکارڈ کو چیک کیا جائےگا ۔