اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + آن لائن + نوائے وقت نیوز) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی افغان طالبان کے ساتھ امن عمل پر قطر کے حکومتی رہنماوں سے بات چیت کے لئے کل (پیر) کو دوحہ جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزیراعظم 3 روزہ دورہ کے دوران قطر کی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ایل این جی، علاقائی صورتحال خاص کر افغانستان میں جاری مصالحتی عمل پر بات چیت کریںگے۔ یوسف گیلانی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم قطرکی قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ ابتدائی بات چیت سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مصالحتی بات چیت میں پاکستان کا کردار مداخلت کار کا نہیں بلکہ سہولت کار کا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جب امریکہ کے ساتھ روابط مکمل بحال ہوں گے تو ہمیں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی عمل میں محدود کردار ہے جس کا تعین افغانستان کے عوام اور ان کی قیادت کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اس کوشش کا خیرمقدم کریں گے جو مفاہمت کی طرف لے جائے کیونکہ افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024